بیوی کے پستان چوسنے کا حکم
سوال
کیا مرد اپنی بیوی کی چھاتی سے دودھ پیے بغیر لطف اٹھا سکتا ہے اور کن طریقوں سے لطف اٹھا سکتا ہے؟
جواب
شوہر کے لیے اپنی بیوی کے پستان چوسنا جائز ہے، مگر دودھ پینا حرام ہے، اگر منہ میں دودھ آجائے تو اسے تھوک دے، اگر منہ میں دودھ آنے کا احتمال ہو تو ایسے نہیں کرنا چاہیے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"مص رجل ثدي زوجته لم تحرم.
(قوله: مص رجل) قيد به احترازاً عما إذا كان الزوج صغيراً في مدة الرضاع فإنها تحرم عليه".
(باب الرضاع ، کتاب النکاح ، جلد 3 ص:225، ط: سعید)
درر الحكام شرح غرر الاحكام میں ہے:
"وقال في شرح المنظومة: الإرضاع بعد مدته حرام؛ لأنه جزء الآدمي والانتفاع به بغير ضرورة حرام على الصحيح."
(كتاب الرضاع، ما يحرم بالرضاع (1/ 356)،ط. دار إحياء الكتب العربية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

