بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

امام نووی رحمہ اللہ کی طرف منسوب ایک قول کی تخریج

سوال

کیا یہ امام نووی رحمہ اللہ کا قول ہے؟

"بعض سلف کا طریقہ تھا کہ اپنے لیے دعا کرنا ہوتی ،تو وہی دعا اپنے کسی بھائی کے لیے کرتے، تاکہ وہ قبول ہوجائےاور انھیں بھی وہی مل جائے۔ "

جواب

مذکورہ قول، امام نووی رحمہ اللہ کے حوالے سے ان کی کتاب "المنهاج شرح صحيح مسلم بن الحجاج"  میں ملتا ہے۔چنانچہ وہ ایک حدیث کی تشریح میں لکھتے ہیں:

"وكان بعض السلف إذا أراد أن يدعو لنفسه، يدعو لأخيه المسلم بتلك الدعوة؛ لأنها تستجاب ويحصل له مثلها."

(المنهاج شرح صحيح مسلم بن الحجاج، كتاب الذكر والدعاء والتوبة والإستغفار، باب فضل الدعاء للمسلمين بظهر الغيب، ج: 17، ص: 52، رقم: 6921، ط: دار إحياء التراث العربي بيروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144503101235
تاریخ27-09-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں