بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

امیر صنعانی رحمہ اللہ کے مقولہ ’’فرزند آدم کے لیے اس سے زیادہ نقصان دہ چیز کوئی نہیں کہ وہ علم اور ترک عمل کو جمع کر لے‘‘ کا حوالہ

سوال

فرزند آدم کے لیے اس سے زیادہ نقصان دہ چیز کوئی نہیں کہ وہ علم اور ترک عمل کو جمع کر لے۔

کیا یہ امیر صنعانی رحمه الله کا قول ہے ؟رہنمائی فرمائیں۔ 

جواب

مذکورہ قول امیر صنعانی رحمہ اللہ (المتوفی: 1182 ھ) کی کتاب ’’مزالق الأصوليين وبيان القدر المحتاج إليه من علم الأصول‘‘ میں موجود ہے، عبارت  ملاحظہ فرمائیں:

"وليس أضر على ابن آدم من جمع العلم وترك العمل."

(مزالق الأصوليين (ص: 82)، ط/مكتبة أهل الأثر/ توزيع غراس 2013ء)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144503101011
تاریخ26-09-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں