ایسا وال پیپر لگانا جس پر اللہ کا نام ہو یا کعبہ کی تصویر ہو
سوال
کیا موبائل میں اسلامک جیسے کہ کعبہ شریف ،اللہ تعالی کا نام ،اس طرح کے وال پیپر لگانا صحیح ہے؟
جواب
واضح رہے کہ اس طرح کاوال پیپر( موبائل کی اسکرین) جس میں اللہ تعالی کا نام یا کعبہ شریف کی تصویر ہو،موبائل سکرین پرلگانا درست ہے ،لیکن اس شرط کے ساتھ کہ اللہ کے نام کی بے ادبی نہ ہو،مثلاً موبائل پر اللہ کا نام نظر آرہاہواسے زمین پر رکھ دینا یاپاؤں کے نیچے آنا،یا اسی حالت میں بیت الخلا جانا وغیرہ، اور اگر بے ادبی کا احتمال ہو، توایسے وال پیپر جس میں اللہ تعالی کا نام یاکوئی آیت وغیرہ ہو ، نہ لگائے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

