ذکر کرتے وقت تسبیح کا عکس نظر آنا
سوال
میں جب بھی صبح کی نماز کے بعد یا عشاء کی نماز کے بعد تسبیح ( کاوئنٹر) پر وظیفہ کرتی ہوں،تو مجھے دیوار یا زمین پر اسی تسبیح کا عکس نظر آتا ہے،جہاں جہاں میری نظر پڑتی ہے وہاں مجھے تسبیح کا عکس نظر آتا ہے، برائے مہربانی اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے جو اس طرح مجھے نظر آتا ہے،اور جب لیٹ جاتی ہوں ،تو پھر چھت پر تسبیح کے ڈیزائن بنتے نظر آتے ہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں سائلہ کو چاہیے کہ وہ توجہ اور دھیان کے ساتھ اپنےذکر و اذکار میں مشغول رہے،اور اس طرح کے تصورات ،خیالات اور توھمات کی طرف توجہ نہ دے ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

