بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 جُمادى الأولى 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لیزر کے زریعہ چہرے کے غیر ضروری بال ختم کرنے کا حکم

سوال

1- میرے چہرے پر بہت زیادہ بال ہیں، کیا میں انہیں لیزر کے ذریعہ ختم کروا سکتا ہوں؟

2-   میری  آئی برو کے بال بہت زیادہ پھیل گئے ہیں، جس کی وجہ سے میں بہت پریشان رہتا ہوں رہنمائی فرمائیں!

جواب

1- صورتِ  مسئولہ میں چہرے کے وہ  بال جو داڑھی کی حدود میں نہیں آتے ، ان کو  لیزر یا کسی اور چیز  کے ذریعہ ختم کرنے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ جلد کو بظاہر کوئی نقصان نہ پہنچتا ہو۔

2- بھنووں  (آئی برو)کے بال زیب وزینت کے حصول کے لیے کتروانا جائز نہیں،   البتہ اگر    آئی برو بہت زیادہ پھیلے ہوئے ہوں اور معتاد بناوٹ سے زیادہ ہوں اور دیکھنے میں بدنما معلوم ہوتے ہوں تو  (ازالۂ عیب کے لیے ) ان کو درست کرکے عام حالت کے مطابق   معتدل کرنے کی گنجائش ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"والقص والاطلاء بالنورۃ والقلع بالاسنان والسقوط بالمس ونحو ذٰلک کالحلق."

(ج:1، ص:244، ط:رشیدیہ)

فتاوی شامی  میں ہے:

"(والنامصة إلخ ) ذكره في الاختيار أيضاً، وفي المغرب: النمص نتف الشعر ومنه المنماص المنقاش اهـ ولعله محمول على ما إذا فعلته لتتزين للأجانب، وإلا فلو كان في وجهها شعر ينفر زوجها عنها بسببه ففي تحريم إزالته بعد؛ لأن الزينة للنساء مطلوبة للتحسين، إلا أن يحمل على ما لا ضرورة إليه؛ لما في نتفه بالمنماص من الإيذاء.  وفي تبيين المحارم: إزالة الشعر من الوجه حرام إلا إذا نبت للمرأة لحية أو شوارب فلا تحرم إزالته بل تستحب."

(كتاب الحظر والإباحة، فصل في النظر والمس،  ج:6، صفحه:373، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144503100707
تاریخ23-09-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں