مرحوم والدین کے ایصال ثواب کے لیے عمرہ کرنے کا حکم
سوال
کیا کوئی شخص اپناعمرہ کرنے کےبعد عمرہ کی شرائط کےساتھ اپنےمرحوم والدین کےایصال ثواب کےلیے بھی عمرہ کرسکتاہے ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کا اپنےعمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنے مرحوم والدین کے ایصال ثواب کے لیے عمرہ کرنا درست ہے۔
خاتمۃ المحققین علامہ ابن عابدینؒ "فتاوی شامی" میں فرماتےہیں:
"الأصل أن كل من أتى بعبادة ما له جعل ثوابها لغيره وإن نواها عند الفعل لنفسه لظاهر الأدلة.
وفي الرد:(قوله بعبادة ما) أي سواء كانت صلاة أو صوما أو صدقة أو قراءة أو ذكرا أو طوافا أو حجا أو عمرة."
(كتاب الحج، ج:2، ص:595، ط:سعيد)
فقط والله اعلم بالصواب والسداد
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

