بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گردے اور کپورے کھانے کا حکم

سوال

گردے اور کپورے کھانا حلال  ہے؟

جواب

بکرے اور دیگر حلال جانوروں کے گردے کھانا حلال ہےاور کپورے  کھانانا جائز ہے۔ حلال جانورکی صرف سات چیزیں حرام ہیں جن کا کھاناجائزنہیں ہے:

  1. دمِ مسفوح یعنی بہنےوالاخون
  2. پیشاب کی جگہ (نرومادہ کی)
  3. خصیے(فوطے)
  4. پاخانے کی جگہ
  5. غدود(سخت گوشت)
  6. مثانہ(پیشاب کی تھیلی)
  7. پِتَّا

صاحبِ کنز اور علامہ طحطاوی رحمہما اللہ نے "حرام مغز" کو بھی حرام اجزاء میں شمار کیا ہے، لیکن راجح قول کے مطابق "حرام مغز " کا کھانا حرام نہیں ہے۔ حرام مغز سے مراد  دودھ  کی طرح ایک سفید ڈوری ہے جو جانور کی پیٹھ کی ہڈی کے اندر کمر سے لے کر گردن تک ہوتی ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

’’ما يحرم أكله من أجزاء الحيوان المأكول سبعة: الدم المسفوح و الذكر و الأنثيان و القبل و الغدة و المثانة و المرارة، بدائع .‘‘

(جلد۶، ص:۳۱۱، ط:سعيد)

کفایت المفتی میں ہے:

’’کپورے کھانا مکروہ ہے، گردے جائز ہیں، حرام مغز نہ حرام ہے نہ مکروہ، یوں ہی بے چارہ بدنام ہوگیا۔‘‘

(جلد۹، ص: ۱۴۴، ط: دار الاشاعت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144503100484
تاریخ19-09-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں