بچے کا نام ندیم رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کے کیا معنی ہیں؟
سوال
بچے کا نام ندیم رکھنا کیسا ہے؟
اور اس کے کیا معنی ہیں؟
جواب
ندیم‘‘ عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی دوست،ہم نشین ،رفیق،ہم دم ،مصاحب،ہم لقمہ،ہم نوالہ کے آتے ہیں، ’’ندیم‘‘ نام رکھنا درست ہے۔
(القاموس الوحید، ص:1288، ط: ادارہ اسلامیات)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144503100458
تاریخ19-09-2023

