لا ریب نام رکھنے کا حکم
سوال
بچی کا نام "لاریب" رکھنا کیسا ہے؟ اور اس نام کے کیا معنی ہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں"لا ریب" نام کا معنی ہے "بلا شک" یا "بلا شبہہ"،اور نام رکھنے کے اعتبار سے یہ لفظ بے مقصد اور بے معنیٰ ہے، اس لیے اس نام کے بجاۓ صحابیات اور نیک خواتین میں سے کسی کے نام پر بچی کا نام رکھا جاۓ۔
"الرَّيْبُ: صَرْفُ الدَّهْرِ. والرَّيْبُ والرِّيبةُ: الشَّكُّ، والظِّنَّةُ، والتُّهمَةُ. والرِّيبةُ، بِالْكَسْرِ، وَالْجَمْعُ رِيَبٌ. والرَّيْبُ: مَا رابَك مِنْ أَمْرٍ."
(فصل الراء،442/1،دار صادر)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

