بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ذروہ نام رکھنا

سوال

Zirwa نام رکھنا کیسا ہے اور اس کامعنی کیاہے ؟ 

جواب

"ذروہ "  ذ ال کے زبر کے ساتھ اس کا معنی ہے مال ،اور ذال کے زیر اور پیش کےساتھ اس کا معنی ہے ہر چیز کی بلندی ، چوٹی ، ان معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے البتہ بہتر یہ  ہے کہ بچیوں کے نام  ازواجِ مطہرات اور صحابیات مکرمات رضوان اللہ علیہن اجمعین کے ناموں پر  رکھے جائیں ، جو کہ باعثِ برکت ہیں ۔

تاج العروس میں ہے :

"‌ذروة: أي ثروة، وهي الجدة والمال".

(فصل الذال المعجمة مع الواو والياء ج: 38 ص: 91 ط: دار إحياء التراث)

معجم الوسیط میں ہے :

"(الذروة) ‌ذروة كل شيء أعلاه (ج) ذرا ويقال هو في ‌ذروة النسب وعلا ‌ذروة الشرف ويقال أقبلت ذرا الليل أوائله".

(باب الذال ج: 1 ص: 312 ط: دار الدعوة)

الصحاح تاج اللغۃ میں ہے :

"وذرى الشئ بالضم: أعاليه، الواحدة ‌ذِرْوَةٌ وذُرْوَةٌ أيضاً بالضم، وهي أعلى السَنام".

(فصل الذال  ج: 6 ص: 2345 ط: دار العلم للملايين)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144503100455
تاریخ19-09-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں