بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

امام شاطبی رحمہ اللہ کی طرف منسوب فتنہ کی تعریف کی تحقیق

سوال

کیا یہ امام شاطبی رحمه الله کا قول ہے ؟ رہنمائی فرمائیں :

فتنے کو جاننے کا قاعدہ یہ ہے کہ ہر وہ چیز جو اللہ کی اطاعت سے روکے وہ فتنہ ہے۔

جواب

فتنہ کی پہچان سے متعلق    یہ قاعدہ   امام شاطبی رحمہ اللہ کی کتاب ’’الاعتصام‘‘  میں موجود ہے، ملاحظہ فرمائیے:

"فإذا كانت العزلة مؤدية إلى السلامة؛ فهي الأولى في أزمنة الفتن، والفتن لا تختص بفتن الحروب فقط، فهي جارية في الجاه والمال وغيرهما من مكتسبات الدنيا، وضابطها ما صد عن طاعة الله".

(الاعتصام للشاطبي: فصل العمل بغير شريعة أو العمل بشرع منسوخ(1/ 438)، ط. دار ابن عفان، السعودية، الطبعة الأولى: 1412هـ =1992م)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144503100411
تاریخ19-09-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں