ذکری صاحب نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
ذکری صاحب نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
مذکورہ لفظ لکھنے کا درست طریقہ اور تلفظ یہ ہے: ’’ذکریٰ صاحب‘‘ (ذِکْرٰی)۔ اور اس کے اصلی حروف ’’ذکر‘‘ ہیں اور اس کے معنیٰ ہیں: کسی چیز کا تذکرہ، یاد، نصیحت۔ ذکریٰ کا لفظ قرآنِ مجید میں مختلف جگہ مختلف معانی کے لیے آیاہے، نصیحت کے معنیٰ میں بھی آیا ہے۔ اس اعتبار سے یہ نام رکھا جاسکتاہے،ناموں کے سلسلے میں کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے بچوں کے نام انبیاءِ کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں پر اور بچیوں کے نام صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے ناموں پر رکھے جائیں، ایسا کرنا برکت کا باعث ہوتا ہے، یا ایسے نام رکھے جائیں جن کا اچھا معنی ہو۔ ذیل میں لنک دیا جارہا ہے جس میں انبیاءِ کرام علیہم السلام اور صحابہ و صحابیات رضی اللہ عنہم کے نام اور اچھے با معنیٰ نام موجود ہیں، ان ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جا سکتا ہے:
معجم الوسيط میں ہے:
"ذكر الشئ ذكرا، وذُكراً، ذِكْرى."
(باب الذال، ص:313، ط:دار الدعوة)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

