بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 ربیع الثانی 1448ھ 09 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا یہ امام معروف الکرخی رحمہ الله کا قول ہے؟ ‏اللہ کے ولیوں کی تین علامات...

سوال

کیا یہ  امام  معروف  الکرخی  رحمہ  الله  کا قول ہے؟ راہ نمائی فرمائیں:

‏اللہ کے اولیا کی تین علامات ہیں:  اُن  کے غم  و  تفکرات  اللہ  کے لیے ہوتے ہیں، اُن کی مشغولیت اللہ ہی کی خاطر ہوتی ہے، اور اُن کا لوٹنا اللہ ہی کی طرف ہوتا ہے۔

جواب

حضرت معروف الکرخی کا یہ قول «طبقات الصوفية» میں موجود ہے: 

قَالَ: سُئِلَ مَعرُوف، مَا عَلامَة الأَولِيَاء؟ فَقَالَ: ثَلَاثَة، همومهم لله، وشغلهم فِيهِ، وفرارهم إِلَيهِ.

(طبقات الصوفية، أبو عبد الرحمن محمد بن الحسن السُّلمي (٤١٢هـ) ، ترجمة: معروف الكرخي، دار الكتب العلمية - بيروت، الطبعة الأولى ١٩٩٨، ص: ٨٥)

فقط والله اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144503100325
تاریخ18-09-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں