ہندوؤں کے مخصوص لفظ اوم بولنے کا حکم
سوال
اگر لفظ 'اوم' جو ہندو بولتے ہیں، بولاجائے تو کیا وہ حرام ہے؟
جواب
لفظ "اوم" (جو کہ ہندوؤں کے تین معبودوں کا نام ہے) ہندوؤں کا مذہبی شعار ہے، اس لیے مسلمانوں کے لیے مذکورہ لفظ کہنا جائز نہیں ہے۔
سنن أبو داود میں ہے:
"عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:، من تشبه بقوم فهو منهم."
(أول كتاب اللباس، باب في لبس الشهرة، ج: 6، ص: 144، رقم: 4031، ط: دار الرسالة العالمية)
عمدۃ القاری میں ہے:
"نهى الله تعالى المؤمنين أن يشتبهوا بالكافرين في مقالهم وفعالهم."
(كتاب تفسير القرآن، باب: قوله تعالى: {فلا تجعلوا لله أندادا وأنتم تعلمون}، ج: 18، ص: 86، ط: إحياء التراث العربي)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

