بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد فیض نام رکھنا

سوال

بچے کا نام محمد فیض رکھیں یا فیض بن ابو بکر ؟  

جواب

کسی بھی نام سے پہلے ’’محمد‘‘  لگانا  باعثِ خیر و برکت ہے،  البتہ  ’’محمد‘‘ نام  رکھنے کے جو اصل فضائل اور برکات ہیں وہ اس صورت میں حاصل ہوں گے جب صرف نام ہی محمد رکھا جائے، باقی  فیض  سے پہلے "محمد" نام لگانا شرعا درست ہے۔

اور "محمد فیض" یا "فیض بن ابو بکر"  دونوں نام رکھ سکتے ہیں، البتہ باعث برکت "محمد فیض" ہے اور فیض  کا معنی ہے:  بہت زیادہ، نفع، فائدہ، خیر و برکت

(القاموس الوحید ، ص :۱۲۶۶، ط :ادارہ اسلامیات لاہور)، (سیراعلام النبلاء، ج:۸، ص:۲۷۵، ط:مؤسسۃالرسالۃ)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144503100267
تاریخ18-09-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں