دانِش (Danish) نام کا معنیٰ اور رکھنے کا حکم
سوال
دانش نام کا کیا مطلب ہے ؟
جواب
دانِش (Danish) نام معنی ہے"شعور، دانائی، علم وفن، عقل مندی، سمجھ، فکر، رائے"۔(اردولغت ، ج :نہم، ص: ۱۶، ط : ترقی اردو بورڈ کراچی )
معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے، البتہ زیادہ بہتر یہ ہے کہ بچوں کا نام انبیاء کرام علیہم السلام ،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین یا نیک لوگوں کےناموں میں سے کسی نام پر رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144503100126
تاریخ17-09-2023

