علایا نام رکھنا
سوال
علایا نام رکھنا صحیح ہے؟
جواب
واضح رہے کہ علایا آخر میں الف کے بجائے گول ہ کے ساتھ ہے یعنی علایہ جس کا معنی ہے ،بلند جگہ،معنی کے اعتبار سے یہ نام اگر چہ درست ہے ،لیکن بہتر ہے کہ صحابیات یا نیک خواتین کے نام پر بچی کا نام رکھا جائے، کیوں کہ یہ خیروبرکت کا باعث ہے۔
التكملة والذيل والصلة للصغاني میں ہے:
"والعلاية: موضع. وكل موضع مرتفع علاية. و"علاية": مكان عالٍ."
(فصل العین، ج:6، ص:475، ط:دار الكتب)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144503100041
تاریخ16-09-2023

