راجدہ نام رکھنا صحیح ہے ؟
سوال
راجدہ نام رکھنا صحیح ہے ؟
جواب
رَاجِده كا معنی ہے: گندم كو گاهنے كے ليے كھليان لے جانے والی، یہ نام رکھا جاسکتا ہے، تاہم بہتر ہے کہ بچی کا نام صحابیات کے ناموں پر رکھا جائے۔
المعجم الوسیط میں ہے:
"رَجَدَ القمحَ رَجَدَ ُ رَجْدًا، وَرَجَادًا: نقله إلى موضعٍ يُدَاسُ فيه. فهو راجِدٌ، ورَجَّادٌ."
نیز بہترین نام کے انتخاب کے لیے اس ویب سائٹ پر اسلامی نام کے سیکشن سے مدد لی جاسکتی ہے، جس کا لنک یہ ہے:
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144503100007
تاریخ16-09-2023

