محمد باسم شمشیر نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
" محمد باسم شمشیر " یہ نام کیسا ہے؟ کیا میں یہ نام اپنے بیٹے کا رکھ سکتا ہوں؟
جواب
باسم کامعنی ہے "مسکرانے والا" اور شمشیر تلوار کو کہتے ہیں۔ لہذا بیٹے کا نام محمد باسم شمشر رکھ سکتے ہیں۔
القاموس المحیط میں ہے:
"بسم يبسم بسما وابتسم وتبسم: وهو أقل الضحك وأحسنه، فهو باسم ومبسام وبسام، والمبسم، كمنزل: الثغر، وكمقعد: التبسم."
(باب الميم ، فصل الباء ص : 1080 ط : بيروت)
شمشیر تلوار (فیروز اللغات، ص: ۸۹۷)
فقط واللہ أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144502102276
تاریخ13-09-2023

