بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

انشاء نور نام رکھنے کا حکم

سوال

 انشاء نور نام کا معنیٰ کیا ہے اور یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

"انشاء "  کے  معنی عربی  زبان  میں  "پیدا کرنے / ایجاد  کرنے "  کے آتے ہیں ،جب کہ "نور"  کے معنی روشنی کے ہیں،   معنیٰ کے اعتبار سے یہ کوئی اچھا نام نہیں ۔ ناموں کے سلسے میں بہتر  یہ  ہےکہ اچھے معنی ٰوالےنام کا انتخاب کیا جائے،تا ہم لڑکوں کا نام انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جب کہ لڑکیوں کے نام  ازواجِ مطہرات و دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے منتخب کرنا زیادہ بہتر ہے۔

القاموس الوحید میں ہے:

"نشا الشئی، پیدا کرنا، وجود میں لانا، تخلیق کرنا۔"

(ص: 1300، ط:  ادارۃ اسلامیات)

لسان العرب میں ہے:

"نشأ: أنشأه الله: خلقه. ‌ونشأ ‌ينشأ ‌نشأ ونشوءا ونشاء ونشأة ونشاءة: حيي، وأنشأ الله الخلق أي ابتدأ خلقهم."

(‌‌فصل النون، ج:1، ص:170، ط: دار صادر بیروت)

الصحاح تاج اللغۃ میں ہے:

"‌‌[‌نور] النور: الضياء، والجمع أنوار."

(‌‌فصل النون، نور،  ج:2، ص:838، ط: دار العلم للملايين - بيروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144502102173
تاریخ12-09-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں