بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

احرام سے نکلنے کے لیے محرم /محرمہ کا اپنے سر کے بال خود کاٹنا/مونڈنا جائز ہے

سوال

عمرہ کے بعد عورت اپنے بال خود کاٹ سکتی ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ حج و عمرہ کے ارکان سے فارغ ہونے کے بعد، احرام سے نکلنے کے لیے (مرد اور عورت) خود بھی اپنے بال کاٹ سكتے اور مونڈ سکتے ہیں ،  اور کسی دوسرے احرام والے   جس کے ارکان مکمل ہوچکے ہوں  سے بھی   بال کٹوائے  اور منڈوائے  جا سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

لباب المناسک میں ہے:

"(واذا حلق ) أي المحرم  (راسه) اي راس نفسه (او راس غيره) أي ولو كان محرما (عند جواز التحلل) أي الخروج من الاحرام باداء افعال النسك ( لم يلزمه شيئ)".

(باب مناسک منی، فصل فی الحلق و التقصیر، ص:324، ط:مكتبه امداديه)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144502102145
تاریخ12-09-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں