نجس جگہ پر سجدہ کرنا
سوال
کیا نجس جگہ پر سجدہ کرنے سےنماز ادا ہوجاتی ہے؟
جواب
واضح رہے کہ سجدہ کرتے وقت دونوں قدموں، دونوں ہاتھوں، دونوں گھٹنوں اور پیشانی کی جگہ کا پاک ہونا شرط ہے،لہذا اگر سجدہ کی جگہ پر نجاست لگی ہو، تو نماز ادا نہیں ہوگی۔
حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:
"يشترط طهارة "موضع القدمين"...."و" منها طهارة موضع "اليدين والركبتين" على الصحيح لافتراض السجود على سبعة أعظم....."و" منها طهارة موضع "الجبهة على الأصح."
(كتاب الصلوة، ص:209، ط:دارالکتب العلمیة)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

