بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز میں آیت ''فاد خلی فی عبادی وادخلی جنتی ''کے بجائے '' فادخلو فی عبادی وادخلی جنتی '' پڑھنے کا حکم

سوال

اگر کوئی شخص نماز مغرب کی دوسری رکعت میں ''فادخلي في عبادي و ادخلي جنتي''کے بجاۓ'' فادخلو فی عبادی وادخلی جنتی '' پڑھ دے تو کیا نماز ہو جاۓگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  نماز میں قراءت کے دوران  "فادخلي في عبادي" کے بجائے "فادخلوا في عبادي" پڑھنا اس طرح کی غلطی نہیں ہے جس کی وجہ سے معنی میں تغیر فاحش پیدا ہو، کیوں کہ آیت  "فادخلي في عبادي" اور "فادخلوا في عبادي"  دونوں کا معنی تقریبا ایک جیسا ہے، صرف ضمیر میں فرق ہے، لہذا مذکورہ غلطی کی وجہ سے نماز فاسد نہیں ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"(ومنها) ذكر كلمة مكان كلمة على وجه البدل إن كانت الكلمة التي قرأها مكان كلمة يقرب معناها وهي في القرآن لا تفسد صلاته."

(الفصل الخامس في زلة القارى، ج:1، ص:81، ط:مكتبة رشيدية)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144502101976
تاریخ11-09-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں