سعی کے بعد معتمر کا دوسرے کا بال کاٹنا
سوال
کیاجب میں خود احرام کی صورت میں ہوں اورصفا مروہ کی سعی کرچکاہوں لیکن ابھی اپنے بال نہیں تراشے تو میں کسی اور معتمر کے بال کاٹ سکتا ہوں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں عمرہ کے طواف اور صفا مروہ کی سعی سےفارغ ہونے کے بعد محرم ایک دوسرے کے بال کاٹ سکتے ہیں۔
غنیۃ الناسک میں ہے:
"ولو حلق رأسه أو رأس غيره من حلال أو محرم جاز له الحلق ، لم يلزمهما شيئ."
(باب منی یوم النحر، فصل فی الحلق، ص: 174، ط: ادارۃ القرآن)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144502101700
تاریخ07-09-2023

