زمرد نام رکھنے کا حکم
سوال
کیا زمرد نام رکھنا صحیح ہے؟
جواب
زمرد(زاء، میم اور راء مشدد پر پیش کے ساتھ) کا معنیٰ سبز رنگ کا قیمتی پتھر (القاموس الوحید، ص: 716، ط: دار الاشاعت)۔یہ نام رکھنا درست ہے، البتہ ناموں کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر نام رکھا جائے۔
سنن أبی داود میں ہے:
"عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم."
(كتاب الأدب، باب في تغيير الأسماء،ج:4،ص:287،ط: المكتبة العصرية)
ترجمہ:"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم قیامت کے دن اپنے اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے، لہٰذا تم اچھے اچھے نام رکھو۔"
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

