حضرت علی رضی اللہ عنہ کی منسوب قول: ’’خدا سے جب بھی دعا مانگو تو مقدر مانگو ،عقل نہیں‘‘ کی تحقیق
سوال
کیا یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے : خدا سے جب بھی دعا مانگو تو مقدر مانگو ،عقل نہیں؛ کیونکہ میں نے بہت سے عقل والوں کو مقدر والوں کے در پر دیکھا ہے۔
جواب
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب یہ قول ہمیں کہیں نہیں ملا، لہذا جب تک کسی معتبر سند سے یہ نسبت ثابت نہ ہوجائے، اسے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی جانب منسوب کرنے سے گریز کیا جائے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144502101447
تاریخ05-09-2023

