ابیہا نام رکھنا
سوال
کیا ابیھا نام "ا" کے ساتھ رکھ سکتے ہے اگر میں اس غرض سے رکھوں کہ یہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا لقب ہے صرف ابیھا ام ابیھا نہیں؟
جواب
’’ابیہہ‘‘ کو اگر آخر میں ہا کے ساتھ لکھا جائے تو اس کے معنیٰ سمجھ دار کے ہیں۔ (قاموس الوحید ص: 106) ، یہ نام رکھنا درست ہے۔ اور اگر یہ لفظ ابیہا ہو تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی کنیت ’’أم أبیها‘‘ (آخر میں الف کے ساتھ) تھی، یعنی شروع میں "اُم" اور آخر میں "الف" ہے۔لیکن یہ مکمل نام ام ابیہا ہی بولا جائے گا۔
الاستيعاب في معرفة الأصحاب" میں ہے:
"وذكر عن جعفر بن محمد، قال: كانت كنية فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم أم أبيها."
(كتاب النساء وكناهن، باب الفاء: 4/ 1899، دار الجيل)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

