جو بندہ اپنی مونچھوں کو تاؤ دے، وہ ایسے ہے کہ اس نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن کو مروڑا كی تحقيق
سوال
جو بندہ اپنی مونچھوں کو تاؤ دے ، وہ ایسے ہے کہ اس نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن کو مروڑا ہے۔
کیایہ بات حدیث سے ثابت ہے؟
جواب
تلاش بسیار کے باوجود ہمیں کوئی ایسی حدیث نہیں مل سکی کہ جس میں یہ ہو کہ جس نے مونچوں کو تاؤ دیا اس نے میری گردن کو مروڑا ، لہذا بلاثبوت اسے بیان کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144502101019
تاریخ31-08-2023

