بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بلال بن سعد رحمہ کا قول

سوال

کیا یہ امام بلال بن سعد رحمہ اللہ کا قول ہے رہنمائی فرمائیں گناہ کے چھوٹا ہونے کو نہ دیکھو؛ بلکہ یہ دیکھو، کہ تم کِس کی نافرمانی کر رہے ہو۔

جواب

مذکورہ قول یعنی  گناہ کے چھوٹے ہونے کو نہ دیکھو؛ بلکہ یہ دیکھو کہ تم کِس کی نافرمانی کر رہے ہو، امام بلال بن سعد رحمہ اللہ کا ہے، جیسا کہ درجِ کتب میں مذکور ہے:

الزهد والرقائق لابن المبارك میں ہے:

" أخبرنا ابن المبارك قال: أخبرنا الأوزاعي قال: سمعت بلال بن سعد يقول: «لا تنظر إلى صغر الخطيئة، ولكن انظر من عصيت»".

(باب ما جاء في تخويف عواقب الذنوب، ج:1، ص:24، ط:دارالکتب العلمیۃ)

السنن الكبرى للنسائي میں ہے:

"عن عبد الله بن المبارك، عن الأوزاعي، قال: سمعت بلال بن سعد بن تميم الدمشقي القاص، قال: «لا تنظر إلى صغر الخطيئة، ولكن انظر من عصيت»".

(کتاب المواعظ، رقم الموعظۃ:11854، ج:10، ص:405، ط:مؤسسۃ الرسالۃ)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144502101004
تاریخ31-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں