بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بٹ کوائن میں انویسٹمنٹ کرنا

سوال

کیا بٹ کوائن کے پیسے حلال  ہیں یا نہیں؟ اس نیت سے خریدنا کہ جب مہنگا ہوگا تو بیچوں گا کیا یہ درست ہے؟

جواب

 کرپٹوکرنسی،بِٹ کوائن ،یاکسی اورڈیجیٹل کرنسی کی شکل میں انٹرنیٹ  اور الیکٹرانک مارکیٹ میں خرید و فروخت کے نام سے جو کاروبار چل رہا ہےوہ حلال اورجائز نہیں ہے،وہ محض دھوکہ ہے،کیوں کہ کرپٹوکرنسی یابِٹ کوائن محض ایک فرضی کرنسی ہے،اس میں حقیقی کرنسی کےبنیادی اوصاف اورشرائط بالکل موجود نہیں ہیں،یہاں حقیقت میں کوئی مادی چیز نہیں ہوتی، اور اس میں قبضہ بھی نہیں ہوتا،صرف اکاؤنٹ میں کچھ عدد آجاتے ہیں،اس لیےبٹ کوائن یا کسی بھی  ڈیجیٹل کرنسی میں پیسے لگانا اوراس  سےحاصل ہونےوالانفع بھی  جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144502100938
تاریخ30-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں