بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

امام احمد رحمہ اللہ کے قول ’’اللہ اُس شخص پر رحم فرمائے، جو حق بات کہے؛ حدیث کی پیروی کرے، سُنت کو مضبوطی سے تھام لے، اور صالحین کی اقتداء کرے‘‘ کا حوالہ

سوال

کیا یہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا قول ہے ؟ رہنمائی فرمائیں :

اللہ اُس شخص پر رحم فرمائے، جو حق بات کہے؛ حدیث کی پیروی کرے، سُنت کو مضبوطی سے تھام لے، اور صالحین کی اقتداءکرے۔

جواب

يه قول  امام احمد رحمه الله (المتوفى: 241ھ) سے أحمد بن جعفر بن يعقوب بن عبد الله أبو العباس الفارسي الاصطخري رحمه الله  نے نقل کیا ہے ،  جیساکہ  ’’طبقات الحنابلۃ‘‘ میں ہے: 

"روى عن إمامنا أشياء منها: ما قرأت على المبارك، عن علي بن عمر البرمكي قال: أخبرنا أحمد بن عبد الله المالكي لفظا، حدثنا أبي، حدثنا محمد بن إبراهيم بن عبد الله بن يعقوب بن زوران، حدثنا أبو العباس أحمد بن جعفر بن يعقوب بن عبد الله الفارسي الإصطخري قال: قال أبو عبد الله أحمد بن محمد بن حنبل: ... رحم الله عبداً قال بالحق، واتبع الأثر وتمسك بالسنة، واقتدى بالصالحين، وبالله التوفيق."

( طبقات الحنابلة لابن أبي يعلى (المتوفى:526هـ)، حرف الجيم، (1/ 24 و33)، ط/ دار المعرفة - بيروت)

فقط والله اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144502100859
تاریخ29-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں