بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حضرت امام حسن بصری رحمہ اللہ کے ایک قول کی تحقیق

سوال

کیا یہ امام حسن بصری رحمه اللہ کا قول ہے:کہ جو شخص آپ تک کسی کی بات پہنچاتا ہے، تو جان لو کہ وہ آپ کی بات دوسروں تک بھی پہنچاتا ہے۔

جواب

مذکورہ قول امام جمال الدین  ابنِ جوزی رحمہ اللہ نے حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کے حوالے سے  اپنی کتاب "آداب الحسن البصري وزهده ومواعظه" میں، اور قاضی اطہر مبارک پوری رحمہ اللہ نے اپنی کتاب"افادات حسن بصری رحمہ اللہ" میں ذکر کیا ہے۔

آداب الحسن البصري وزهده ومواعظه لابن جوزی  میں ہے:

"وكان يقول: احذر ممن نقل اليك حديث غيرك، فإنه سينقل الى غيرك حديثك."

(الفصل الثاني، ص:37، ط: دارالنوادر)

افادات حسن بصری رحمہ اللہ میں ہے:

"چغل سے مطمئن نہ رہو:

"جس شخص کی عادت یہ ہوکہ لوگوں کی باتیں تم سےبیان کرتاہے،تویقین جانوکہ تمہاری باتیں بھی دوسرےلوگوں سےجاکر کہتاہوگا،لہٰذاایسےلگائی بجھائی کرنےوالےسےہمیشہ بچتےرہو۔"

(افادات حسن بصری رحمہ اللہ ،تالیف:مؤرخ اسلام مولاناقاضی اطہرمبارک پوری رحمہ اللہ ، ص:64، طبع:فرید بوک ڈپو(پرائیوٹ)لمٹیڈ)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144502100848
تاریخ29-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں