بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ابن جوزی رحمہ اللہ کے مقولہ کا حوالہ

سوال

 ‏کتنی راتیں بیت گئیں کہ پروردگار پُکار رہا ہے: ہے کوئی مانگنے والا؟ ہے کوئی توبہ کرنے والا ؟ مگر تو غائب ہے۔

کیا یہ امام ابن الجوزی رحمه الله کا قول ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

جواب

یہ  مقولہ ابن جوزی رحمہ اللہ (المتوفى: 597ھ) کے  ’’الياقوتة‘‘  کے نام سے مطبوع  مواعظ  میں موجود ہے، عبارت   ملاحظہ فرمائیں : 

"كم ليلة ينادي وأنت غائب؟ هل من سائل؟ هل من تائب؟

(الياقوتة / مواعظ ابن الجوزي، الفصل الحادي عشر: احذر النار، (ص:89)، ط/ دار الفضيلة، القاهرة)

فقط والله اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144502100845
تاریخ29-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں