بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سعدان نام کا معنی اور رکھنے کا حکم؟

سوال

سعدان نام کا معنی اور رکھنے کا حکم؟

جواب

"سَعْدَان"(حرف ’’س‘‘ کے زبر کے ساتھ) اس کے معنی ہیں: کھجور کے درخت کے کانٹے۔ ایک خار دار پودا جو گھنی چراگاہ  میں ہوتا ہے۔ ایک خاص قسم کا پودا۔ سعادت خوش بختی۔  آخری معانی کے اعتبار سے مذکورہ نام رکھنا درست ہے۔

اور "سُعْدَان " (حرف ’’س‘‘ کے پیش کے ساتھ )اس کے معنی ہیں: میں خدا تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں اور اس کی اطاعت کرتا ہوں۔یہ نام رکھاجاسکتاہے۔

(مصباح اللغات ،ص:361-362)

تاج العروس من جواھر القاموس میں ہے:

"( و ) سُعْدان ، ( كسُبْحَانَ : اسمٌ للإِسْعَادِ ، و ) يقال : ( سُبْحَانَهُ وسُعْدَانَهُ ، أَي أُسَبَّحُهُ وأُطِيعُهُ ) ، ما سُمِّيَ التسبيح بِسُبْحَانَ ، وهُمَا عَلَمَانِ كعُثْمانَ ولُقْمانَ".

(فصل السين، ج:8، ص:201، ط:دار الهداية، ودار إحياء التراث وغيرهما)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144502100509
تاریخ26-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں