بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا نائک / Nike کمپنی کی مصنوعات پہننا حرام ہے؟

سوال

کیا نائکی Nike کمپنی کی مصنوعات پہننا حرام ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر مذکورہ کمپنی Nike/ نائک ( National Indian Knitting Enterprise)   کی مصنوعات میں خلافِ شرع  اور حرام اشیاء کی آمیزش  نہیں ہے،  تو  مذکورہ کمپنی کی کسی بھی قسم کی جائز حلال  مصنوعات کا استعمال جائز ہے۔
  باقی اگر آپ کو مذکورہ کمپنی کے برانڈ اور مصنوعات  کے بارے میں کسی قسم کا ناجائز امور کا  شبہ کسی ٹھوس بنیاد پر  ہے، تو وہ مکمل وضاحت کے ساتھ لکھ کر دارالافتاء سے رجوع کریں، ان شاء اللہ اس کے مطابق جواب دیا جائےگا۔

موسوعة الفقه الإسلامي میں ہے:

"الأصل في الأشياء الإباحة.... فكل ما خلق الله الأصل فيه الحل والإباحة ما لم يرد دليل يحرمه....

وكل ما صنع الإنسان من الآلات والأجهزة فالأصل فيه الحل والإباحة ما لم يرد فيه دليل يحرمه....

فالأصل الإباحة في كل شيء، والتحريم مستثنى".

(القاعدة التاسعة، ج:2، ص:293، ط:بيت الافكار الدولية)

فقط والله اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144502100481
تاریخ26-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں