حدیث ’’مریضوں کی عیادت کیا کرو اور جنازوں میں شرکت کیا کرو یہ تمہیں آخرت کی یاد دلاتے رہیں گے‘‘ کا حوالہ
سوال
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مریضوں کی عیادت کیا کرو اور جنازوں میں شرکت کیا کرو ، یہ تمہیں آخرت کی یاد دلاتے رہیں گے۔
کیا یہ حدیث مسند احمد میں موجود ہے ؟ رہنمائی فرمائیں ۔
جواب
مذکورہ روایت’’ مسند احمد‘‘ میں تین مقامات پر موجودہے،اورحضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، متنِ حدیث و حوالہ ملاحظہ فرمائیے :
"عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «عُودُوا الْمَرِيضَ، وَامْشُوا مَعَ الْجَنَائِزِ تُذَكِّرْكُمُ الْآخِرَةَ»."
(مسند أحمد، مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه، (17/ 274) برقم (11180)، و(17/ 372) برقم (11270)، و(18/ 32) برقم (11445)، ط/ مؤسسة الرسالة، 1421هـ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

