مالک بن دینا رحمہ اللہ کے مقولہ ’’اللہ نے دل کیلئے اِس سے سخت سزا اور کوئی نہیں رکھی کہ وہ اِس سے حیاء کو سلب کر لے‘‘ کا حوالہ
سوال
اللہ نے دل کے لیے اِس سے سخت سزا اور کوئی نہیں رکھی کہ وہ اِس سے حیاکو سلب کر لے۔
کیا یہ حضرت مالک بن دینار رحمہ اللہ کا قول ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
جواب
مذکورہ قول کو مالک بن دینار رحمہ اللہ کے قول کے طور پر شیخ عبد الوہاب شعرانی رحمہ اللہ (المتوفی: 973ھ) نے اپنی کتاب ’’تنبيه المغترين‘‘ میں نقل فرمایاہے، مقولہ کی عبارت ملاحظہ فرمائیں :
"وكان مالك بن دينار رحمه اللّه تعالى يقول: ما عاقب اللّه تعالى قلبًا بأشدّ من أن يسلب منه الحياء."
(تنبيه المغترين، الباب الرابع في جملة أخرى من الأخلاق، (ص: 228)، ط/ دار الكتب العلمية، بيروت)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

