بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نیا شہر آباد کرنے سے متعلق ایک روایت کی تحقیق

سوال

 کیا یہ حدیث ہے یا نہیں ؟ اگر حدیث ہے تو صحیح ہے یا نہیں اور کتاب کا حوالہ بھی دے دیں:

حضور نبی اکرم ﷺکی حدیث ہے کہ جب کسی شہر یا بستی کی آبادی ایک خاص حد سے تجاوز کرجائے تو نئے شہر آباد کرو۔

جواب

دستیاب مراجع میں تلاشِ بسیار کے باوجود  یہ روایت ہمیں کہیں نہیں ملی؛ اس لیے جب تک کسی معتبر سند سے یہ روایت مل نہ جائے،  اسے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنے سے  احتراز کیا جائے ۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501102834
تاریخ17-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں