بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بلغوا عنی ولو آیۃ کی نحوی ترکیب

سوال

حدیث   " بلغواعنی ولوآیة"،کی نحوی  ترکیب فرماکر ممنون فرمائیں۔

جواب

بلغوا فعل اس میں انتم ضمیر فاعل عن جار ن وقایہ ی مجرور، جار اپنے مجرور سے مل کر متعلق ہوا بلغوا فعل کے فعل اپنے فاعل اور متعلق سے مل کر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوا۔

و مبالغہ لو شرطیہ وصلیہ آیة فعل محذوف کانت کی خبر ،کانت فعل ناقص میں هی ضمیر اس کا اسم ،کانت اپنے اسم اور خبر سے مل کر شرط ،اور اس کی جزا ماقبل کے قرینہ کی وجہ سے محذوف ہے اور وہ ہے" ولو كانت اية فبلغوا عني".

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501102798
تاریخ16-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں