جعرانہ جانے کی صورت میں احرام لازم ہوگا یا نہیں؟
سوال
ہم بارہ لوگ تھے مسجد الجعرانہ گئے، دس نے احرام باندھ لیا، 2 نے نہیں باندھا اور نہ نیت کی ،کیا ان پر دم پڑ جائے گا یانہیں؟
جواب
اگر آپ سب لوگ عمرے کے لیے مکہ آئے ہوئے ہیں اور عمرے سے فارغ ہونے کے بعد جعرانہ گئے ہیں، تو جعرانہ چوں کہ میقات سے باہر نہیں ہے، اس لیے واپسی میں سب پر احرام باندھ کر عمرہ کرنا لازم نہیں ہے۔
اس کے علاوہ کوئی صورت ہے تو مکمل وضاحت کے ساتھ لکھ کر دوبارہ معلوم کرلیجیے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144501102716
تاریخ15-08-2023

