بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ماہ رخ نام رکھنا

سوال

"ماہ رخ" نام رکھنا درست ہے یا غلط؟

جواب

"ماہ رخ " فارسی زبان کا لفظ ہے، "ماہ"  کے معنی : ”چاند“ ، اور رخ کے معنی ”چہرہ“،  تو  "ماہ رخ " کا معنی ہوا: چاند سی صورت، چاند کی طرح خوبصورت  چہرہ والا/والی۔  یہ  نام  رکھنا جائز ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ بچوں کے نام صحابہ ، صحابیات،تابعین ،  تابعات ، اور نیک مسلمان مرد اور  خواتین کے نام پر رکھے جائیں یا ایسے بامعنی عربی ناموں پر رکھے جائیں جس سے اسلامی تشخص جھلکتا ہو۔

فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501102517
تاریخ14-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں