بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رانی نام رکھنے کا حکم

سوال

کیا کسی نام کے ساتھ رانی لگا سکتے ہیں؟ جیسے میری بیٹی کا نام اقصی رانی رکھا گیا  ہے، کیا یہ نام درست ہے؟

جواب

"رانی" نام کے معنی ہیں: "ملکہ، راجا کی بیوی، معزز ہندو عورتوں کا خطاب"،  پہلے دو معنوں کے لحاظ سے یہ نام درست ہے اوراس لفظ کا اس معنی میں استعمال عام بھی ہے اس لیے  اقصیٰ کے ساتھ رانی کا لاحقہ درست ہے اور اقصی رانی نام رکھنادرست ہے۔

فیروز اللغات میں ہے:

"رانی: ملکہ، راجا کی بیوی، معزز ہندو عورتوں کا خطاب۔"

 

(فیروز اللغات، ص:700)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501102290
تاریخ12-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں