بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عبد المنان نام رکھنے کا حکم

سوال

 محمد عبدالمنان نام رکھنا کیسا ہے، اور اس کا معنی کیا ہے، اور کیا یہ اللہ پاک کا صفاتی نام ہے ؟

جواب

"محمد" صلی اللہ علیہ وسلم آپ کا ذاتی نام ہے،اس کا معنی ہے "وہ ہستی، جس کی تعریف کی جاۓ"، جب کہ"المنان" اللہ  تعالی ٰکے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے، اور اس کا معنی ہے "بے تحاشہ احسانات اور عطاؤں والا، جس کے احسانات کا شمار نہ کیا جا سکتا ہو"،اس لیے" محمدعبد المنان" نام رکھنادرست ہے،البتہ پکارتے وقت لفظ "عبد" لگا کر"عبدالمنان" ہی پکارنا چاہئے۔

الاسماء والصفات للبیہقی میں ہے:

"ومنها «‌المنان» قال الحليمي: وهو العظيم المواهب ، فإنه أعطى الحياة والعقل والمنطق وصور فأحسن الصور ، وأنعم فأجزل وأسنى النعم ، وأكثر العطايا والمنح قال: وقوله الحق: {وإن تعدوا نعمة الله لا تحصوها} [النحل: 18] قال أبو سليمان: والمن العطاء لمن لا يستثيبه."

(‌‌باب جماع أبواب ذكر الأسماء الخ،170/1،مكتبة السوادي)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501102079
تاریخ09-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں