ذکری فرقہ اور ان کے بناۓ ہوۓ کھانے کا حکم
سوال
ایک فوجی یونٹ میں فرقہ ذکریہ کا ایک باورچی کھانا وغیرہ پکاتا ہے اس کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا وغیرہ اور دیگر اشیاء استعمال کرنا کیسا ہے اور اس کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب
ذکری فرقہ کے باورچی کا پکا یاہوا کھانا کھانےمیں توکوئی مضائقہ نہیں ، بشرطیکہ وہ کھانے پینے کی اشیاء میں پاکی ناپاکی اور حلال حرام اور صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھتا ہو، البتہ اگر مرغی یا جانور ذبح کرنے کا کام بھی وہی انجام دیتا ہو تو اس کا ذبیحہ حلال نہیں ہے ، اس سے احتراز کیا جاۓ ۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

