بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جُمادى الأولى 1448ھ 22 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ابن قیم رحمہ اللہ کی طرف منسوب قول کی تحقیق

سوال

علامہ ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: انسان کے لئے سب سے زیادہ نقصان دہ چیز اپنی نگاہوں کو آزاد چھوڑ دینا ہے ؛کیونکہ اس کی نحوست بندے اور اس کے رب کے درمیان وحشت و بیگانگی پیدا کر دیتی ہے۔کیا یہ قول علامہ ابن القیم رحمہ اللہ کا ہے، رہنمائی فرمائیں ؟

جواب

جی بالکل یہ امام ابن قیم رحمہ اللہ کا قول ہے ،اس کو انہوں نے اپنی کتاب  "الداء و الدواء " فصل "علاج داء العشق من طريقين "بعنوان "غض البصر و ذكر فوائده  "  کے تحت تحریر فرمایا ہے ۔فرماتے ہیں :

"الثالثة: أنّه يورث القلب أنسًا بالله وجمعية على الله، فإنّ إطلاق البصر يفرّق القلب، ويشتّته، ويُبعده من الله. وليس على العبد شيء أضرّ من إطلاق البصر، فإنّه يوقع الوحشة ‌بين ‌العبد ‌وبيّن ‌ربه."

(ط:دار ابن حزم ، ج:1 ،ص:416)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501101995
تاریخ09-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں