بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سلینا یا صلینہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

سوال

 سلینا یا صلینہ نام رکھنا کیسا ہے ؟ 

جواب

تلاش کے باوجود عربی ،اردو ، فارسی کی مستند لغات میں ہمیں    " سلینا "   اور"صلینہ دونوں کا معنی نہیں مل سکا، اگر یہ کسی اور زبان کا لفظ ہے، اور مستند حوالے سے اس زبان میں اس کے اچھے معنی ثابت ہوں تو نام رکھنے کی گنجائش ہوگی ،بصورت ِ دیگر جس نام  کا معنی معلوم نہ ہو وہ نام نہ رکھا جائے خصوصاً جب کہ مذکورہ نام غیر مسلموں کے ہاں رکھنے کا رواج ہے،اس لیے  مسلمانوں کو حکم ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام یا نیک لوگوں کے نام پر نام رکھیں،لہذا   لڑکے  کا نام انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  کے ناموں میں سے  کسی نام پر رکھا جائے، یا اچھا بامعنی  نام رکھا جائے،لڑکی کا نام رکھنا ہو تو صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے نام پر یا اچھے معنیٰ والا نام رکھا جائے،مزید راہ نمائی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر  موجود اسلامی نام کے حصہ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501101908
تاریخ08-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں