بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حضرت شمس الدین تبریزی کے لیے سورج کا زمین کے قریب آنے کا واقعہ من گھڑت ہے

سوال

 حضرت شاہ شمس تبریز ملتانی کا واقعہ سنایا جاتا ہے کہ ان کے کہنے پر سورج زمین کے بالکل قریب آگیا، جس سے ان کے پاس موجود گوشت کی بوٹی پک گئی ،جبکہ اللہ پاک فرماتے ہیں کہ چاند اور سورج اپنے اپنے مقررہ راستے پر چل رہے ہیں، اگر سورج زمین کے قریب کر دیا جائے تو ہر چیز جل کر راکھ ہو جائے۔ اس واقعہ کی حقیقت کیا ہے؟اور کس حد تک  اس میں سچائی ہے؟

جواب

حضرت شاہ شمس الدین تبریزی رحمہ اللہ ساتویں صدی ہجری کے عظیم صاحبِ کرامت  بزرگ اور ولی گزرے ہیں، تاہم  سوال میں مذکور قصہ  من گھڑت ہے، لہذا اسے نقل کرنا یا اس کی اشاعت کرنا جائز نہیں ہے۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501101892
تاریخ08-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں