بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نورِحرم نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

بچی کا نورِ حرم نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

 واضح رہے کہ نور کا معنی ہے روشنی اور  "حرم" عربی لفظ ہے اور "قابل احترام" کے معنی میں ہے،عرف میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی سرزمینوں میں سے ہرایک کو "حرم" اور مشترکہ طور پر "حرمین" کہا جاتاہے،اس اعتبار سے"نور حرم " کا معنی ہوگا:"مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ کی روشنی "،لہذا لڑکی کا نورِ حرم نام رکھنا  معنی کے اعتبار سے جائز ہے، البتہ  بہتر  یہ ہے  کہ صحابیات  رضی اللہ عنہن یا نیک مسلمان خواتین کے ناموں پر بچیوں کے نام رکھے جائیں۔

(مصباح اللغات، ص:۹۱۹و ۱۴۹،ط: مکتبہ سید احمد شہید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501101798
تاریخ07-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں