بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول:’’زندگی جب رولائے تو سمجھ جانا گناہ معاف ہوگئے۔۔۔الخ‘‘کی تحقیق

سوال

کیا درج ذیل قول حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہے؟ رہنمائی فرمائیں:

’’زندگی جب رلائے تو سمجھ جانا گناہ معاف ہوگئےاور جب زندگی ہنسائے تو سمجھنا دعا قبول ہو گئی ہے‘‘۔

جواب

 سوال میں آپ نے  جو قول ذکر کرکے اس کے بارے میں دریافت کیا ہے،  مذکورہ  الفاظ  يا ا ن سے ملتے جلتے الفاظ کے ساتھ   حضرت علی رضی اللہ عنہ کا کوئی قول ہمیں تلاش کے باوجود  نہیں مل سکا، لہذا جب تک کسی معتبردرجے میں اس کا ثبوت نہ مل جائے، اسے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے احتراز کیاجائے۔

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501101792
تاریخ07-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں